Search This Blog
Welcome to A Little Bit Information, your destination for all things related to knowledge and information in English and Urdu. Here, you’ll find thoughtful and creative articles that delve into the fascinating world of information. We’ll explore topics ranging from the latest trends in technology and business to the history and origins of a variety of topics. Our goal is to provide our readers with the best information possible and help them stay up-to-date on the latest industry news.
Featured
- Get link
- X
- Other Apps
Six Mental Exercises for Better Memory
Six Mental Exercises for Better Memory
Do you still remember the dialogues of your favorite movies you watched in your childhood and youth, but now as you get older, the dialogues heard in the movies you watched with great interest are far away, you also have trouble remembering the name of the movie. Is. And do you hold any of your medicines or food supplements and stare at them for a long time wondering if I've taken the tablet or have yet to take it?
Or let's say that last night while sitting down to eat with your family, on which chapter of the book you were trying to read, you kept it locked, while you are the same as once in your childhood. After reading the lesson, the next day in the class, Farfar used to recite it orally to the teacher and received applause almost every day.
Know that you are not alone in this disease of forgetfulness, there are people around us whose memory becomes harder as the months and years go by, but the good thing is that working on improving your memory is a little more difficult. no.
George Washington University Hospital and School of Medicine and Health Professor Richard Ristic is 81 years old and his memory is enviable even at this age.
Professor Richard, author of 20 books on the mind and its workings, shares some simple ways to improve memory.
According to Professor Richard, “To improve memory we need to exercise our brains every day just like we do physical exercises to stay fit. We have to do daily mental exercise to make our memory matchless so that you can remember things like me even at 81 years old. Important points have been shared.
Reading fiction and interesting novels
Non-fiction and non-fiction books are a great source of information, but when it comes to sharpening your memory, novels are much more helpful. According to Professor Richard, "Now take the example of my last book, which is full of knowledge, but if you want to work on your mental practice, then you need the contents of this book, which is full of knowledge and research. One has to choose and read the material of one's interest so that the mind can practice absorbing it.''According to, “Fiction or fiction books can act as a tonic in enhancing your memory.
Interesting novels and fiction are very useful from the point of view of memory. You will find different characters in an interesting novel than in a complex but scholarly book. You might meet a character you like in the second chapter and then not show up again until the tenth chapter. But because the story remains curious, the connections between its characters and plot details are more effective in improving memory than purely scholarly texts.
Remember things from pictures
According to Professor Richard, this is a basic principle of remembering things in which they are remembered in the form of diagrams or pictures rather than words.
According to him, "For example, if someone's last name is Greenstone, then we should remember the green stone 'Emerald' in our favorite jewelry and repeat the name so it will be easy and interesting to remember and when you If you try to remember this name, you will immediately remember the emerald in your necklace or ring and thatAccording to Professor Richard, this simple strategy will help your mind to remember it without any problems.
Another such technique for remembering things or places is to create a mental map of places we are familiar with, such as a place near your favorite liquor store.
According to Professor Richard, "If you ever have to remember to buy milk and bread, create a mental map with these items and in that map create dramatic images between the shop and your home that will be hard to forget." Explaining this, he said: "I imagine the path from the house to the libraryI bring
Then I see with the imaginary eye that instead of smoke from the chimney of my house, milk is flowing and spreading on the street, and I bring the image of a library to my mind and see that the shelves are filled with pieces of double bread instead of books. I amThat way I remember these conceptual maps and I don't forget to bring Dudh Double Roti.
Be engaged in mental games
Whenever there is an event or a gathering of friends, one of the favorite leisure games is to find the answer in 20 questions. Professor Richard himself likes this game, which he calls an excellent exercise for mental exercise and memory.
According to Professor Richard, “The game consists of one player or a group having to think of a person, thing or place while the rest guess what the object is by asking 20 questions. The technique of the game is that both the questioner and the answerer must remember what is being asked so as not to get false clues. Second, the questions should not be repeated and the correct answer should be reached by the end of the game.
According to him, “If you are a sports fan, try to remember all the players of your favorite team. Once you have them in mind, repeat their names in alphabetical order and try to list the players in that order.
Smart use of technology
There's nothing wrong with making a list of things to buy at the supermarket, nor is it a bad idea to save a picture on your phone of something we've never bought. Although the use of cell phones and other similar devices impairs our memory, we can use technology to our advantage. According to Professor Richard, “When we go to the supermarket, first try to remember what we want to buy.
When shopping for items that come to mind is complete, look over the list to see if there is anything you are forgetting. When shopping for something new, try to remember what the item you're buying was like. Once you've taken care of the item you want, look at the picture and be reassured that you got what you thought it was.
This practice means that you don't change your memorization tool to avoid forgetting anything, but use your brain first and then check again later how far you were correct. In this way, your mind will gradually become sharper.
Take a short nap to relax
Some people take a nap (short nap) during work to refresh themselves. Some experts disagree on this practice, but according to Dr. Richard, short naps can help improve memory. Professor Richard is a hypnotist himself, and says that taking a nap helps to absorb information, 'encode' the memory he is recalling so that the information can be accessed more easily later.
To confirm this, they selected two groups of students. One group was allowed to take a nap after some learning, while the other was given the next task. And then the results showed that the group that took a nap learned much better. According to Professor Richard, it is recommended to sleep for 20 to 40 minutes in the middle of the day. This short period of sleep can disrupt your night's sleep, so set an alarm in the morning, or ask someone to wake you up.
Choose the best food
Our daily diet can also be responsible for maintaining or deteriorating mental and physical health. According to Professor Richard, "Ultra-processed foods (canned foods) contain extra fat, salt, but the process of preserving them reduces the nutritional content and makes them unhealthy.
These foods are not good for memory as they gradually reduce blood circulation to the part of the brain related to memory and also cause high blood pressure and diabetes, all of which are causes of dementia. can lead to.
بہتر یادداشت کے لیے چھ ذہنی مشقیں
کیا آپ کو بھی بچپن اور نوجوانی میں دیکھی گئی اپنی پسندیدہ فلموں کے ڈائیلاگ آج بھی ازبر ہیں لیکن اب بڑھتی عمر کے ساتھ بہت شوق سے دیکھی گئی فلم میں سْنے گئے مکالمے تو دور کی بات، فلم کا نام یاد کرنے میں بھی آپ کو دشواری ہوتی ہے۔ اور کیا آپ اپنی کسی بھی میڈیسن یا فوڈ سپلیمنٹ کو ہاتھ میں لے کر گھورتے ہوئے دیر تک یہ سوچتے ہیں کہ کیا میں یہ ٹیبلٹ کھا چکا ہوں یا اس کو لینا باقی ہے؟
یا چلیں یہی بتا دیں کہ کل رات گھر والوں کے ساتھ بیٹھ کر کھانے کے دوران جس کتاب کو آپ پڑھنے کی کوشش کر رہے تھے، اس کو آپ نے کس باب پر بند کر کے رکھا تھا جبکہ آپ تو وہی ہیں جو بچپن میں ایک بار سبق پڑھ کر اگلے دن کلاس میں فرفر ٹیچر کو زبانی سنا کر تقریباً روز ہی داد وصول کیا کرتے تھے۔
جان لیں کہ آپ بھولنے کے اس مرض میں تنہا نہیں بلکہ ہمارے اطراف ایسے لوگ موجود ہیں جن کو ماہ و سال گزرنے کے ساتھ یاد رکھنا مشکل ہوتا جا رہا ہے لیکن اچھی بات یہ ہے کہ اپنی یادداشت کو بہتر بنانے پر کام کرنا کچھ زیادہ مشکل نہیں۔
امریکہ کی جارج واشنگٹن یونیورسٹی ہسپتال اور سکول آف میڈیسن اینڈ ہیلتھ کے پروفیسر رچرڈ ریسٹک کی عمر 81 برس ہے اور ان کی یادداشت اس عمر میں بھی قابل رشک ہے۔
دماغ اور اس کے کام پر 20 کتابیں لکھنے والے مصنف پروفیسر رچرڈ نے یادداشت کو بہتر بنانے کے چند آسان طریقے بتائے ہیں۔
پروفیسر رچرڈ کے مطابق، ’’یادداشت بہتر بنانے کے لیے ہمیں روزانہ اپنے دماغ کی ایسی ہی ورزش کرنی ہو گی جس طرح ہم فٹ رہنے کے لیے جسمانی مشقیں کیا کرتے ہیں۔ ہمیں اپنی یادداشت کو بے مثال بنانے کے لیے روزانہ دماغی ورزش کرنا ہو گی جس کے بعد آپ میری طرح 81 برس کی عمرمیں بھی چیزیں یاد رکھنے کے قابل ہو سکتے ہیں۔‘‘ پروفیسر رچرڈ نے یادداشت کو تربیت دینے اور مضبوط کرنے کے لیے کچھ اہم نکات شیئر کیے ہیں۔
٭ فکشن اور دلچسپ ناولز کا مطالعہ
علمی اورغیر افسانوی کتابیں معلومات حاصل کرنے کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہیں، لیکن جب بات آئے آپ کی یادداشت کو تیز کرنے کی تو اس کے لیے ناول بہت زیادہ مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ پروفیسر رچرڈ کے مطابق، ’’اب میری ہی آخری کتاب کی مثال لیں جو علمیت سے تو بھرپور ہے تاہم اگر بات آئے کہ آپ کو اپنی ذہنی مشق پر کام کرنا ہے تو اس کے لیے آپ کو علم و تحقیق سے بھرپور اس کتاب کے مندرجات میں سے اپنی دلچسپی کا مواد منتخب کر کے پڑھنا ہو گا تاکہ دماغ اس کو جزب کرنے کی مشق کر سکے۔‘‘ ان کے مطابق، ’’فکشن یا افسانے سے متعلق کتابیں آپ کی یادداشت کوبڑھانے میں ایک ٹانک کا سا کام کر سکتی ہیں۔
دلچسپ ناول اور افسانے یادداشت کے نقطہ نظر سے بہت کارآمد ہیں۔ ایک پیچیدہ مگر علمی کتاب کے مقابلے میں دلچسپ ناول میں آپ کو محتلف کردار ملیں گے۔ ہو سکتا ہے آپ کو اپنی پسند کا کردار دوسرے باب میں ملے اور پھر دسویں باب تک وہ کردار دوبارہ نمودار نہ ہو۔ لیکن کہانی میں تجسس برقرار رہنے کے باعث اس کے کرداروں اور پلاٹ کی تفصیلات کے درمیان روابط خالصتاً علمی تحریروں کے مقابلے میں یادداشت کو زیادہ بہتر بنانے میں کارآمد رہتے ہیں۔‘‘
٭ چیزوں کو تصویروں سے یاد رکھیں
پروفیسر رچرڈ کے مطابق چیزوں کو یاد رکھنے کا یہ ایک بنیادی اصول ہے جس میں ان کو لفظوں کے بجائے خاکوں یا تصاویر کی صورت میں یاد رکھا جاتا ہے۔
ان کے بقول، ’’مثال کے طور پر اگر کسی کا آخری نام گرین اسٹون ہے تو ہم اپنی پسندیدہ جیولری میں لگے سبز پتھر ’زمرد‘ کو ذہن میں لا کر نام دہرا دیں تو وہ یاد رکھنا آسان اور دلچسپ ہو گا اور آپ جب بھی اس نام کو یاد کرنے کی کوشش کریں گے تو آپ کو فوراً اپنا ہار یا انگوٹی میں لگا زمرد یاد آئے گا اور اس سے آپ اسے کبھی نہیں بھول پائیں گے۔‘‘ پروفیسر رچرڈ کے مطابق یہ سادہ حکمت عملی آپ کے دماغ کو بغیر کسی پریشانی کے اسے یاد رکھنے میں مدد دے گی۔
چیزیں یا مقامات یاد رکھنے کی ایسی ہی ایک اور ترکیب کے مطابق ان جگہوں کا دماغی نقشہ بنایا جائے جن سے ہماری واقفیت ہے جیسے کسی مقام کے پاس آپ کی پسندیدہ مشروب کی دکان۔
پروفیسر رچرڈ کے مطابق ’’اگر کبھی آپ کو دودھ اور روٹی خریدنا یاد رکھنا ہو تو ان چیزوں کے ساتھ ذہن میں ایک نقشہ ترتیب دیں اور اس نقشے میں اس دکان اور اپنے گھر کے بیچ میں ڈرامائی تصویریں مرتب کریں جنھیں بھولنا مشکل ہو گا۔‘‘ اس کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا: ’’میں تصور میں گھر سے لائبریری کا راستہ لاتا ہوں۔
پھر خیالی آنکھ سے دیکھتا ہوں کہ میرے گھر کی چمنی سے دھویں کی جگہ دودھ بہہ رہا ہے اور سڑک پر پھیل رہا ہے اور ساتھ میں میں دماغ میں اپنے تصور میں لائبریری کا تصور لا کر شیلفوں میں کتابوں کے بجائے ڈبل روٹی کے ٹکرے بھرے دیکھتا ہوں۔ اس طرح یہ تصوراتی نقشے یاد رہتے ہیں اور مجھے دودھ ڈبل روٹی لانا نہیں بھولتی۔‘‘
٭ ذہنی کھیلوں میں مصروف رہیں
جب کبھی کوئی تقریب ہو یا دوست احباب اکھٹے ہوں، ایسے میں فرصت میں کھیلے جانے والے پسندیدہ کھیلوں میں سے ایک ہے 20 سوالوں میں جواب ڈھونڈنا۔ یہ کھیل پروفیسر رچرڈ کو خود بھی بہت پسند ہے جسے وہ ذہنی مشق اور یادداشت کے لیے ایک بہترین ورزش کہتے ہیں۔
پروفیسر رچرڈ کے مطابق، ’’یہ کھیل ایک کھلاڑی یا ایک گروپ پر مشتمل ہوتا ہے جسے ایک شخص، چیز یا جگہ کے بارے میں سوچنا ہوتا ہے جبکہ باقی لوگ 20 سوالات پوچھ کر اندازہ لگاتے ہیں کہ بوجھے جانی والی چیز کیا ہے۔ گیم کی تکنیک یہ ہے کہ سوال کرنے اور جواب دینے والے دونوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ پوچھا کیا گیا ہے تاکہ غلط اشارے نہ ملیں۔ دوسرا سوالات کو دہرایا نہ جائے اور کھیل کے اختتام تک درست جواب پر پہنچا جا سکے۔‘‘
ان کے مطابق، ’’اگر آپ کھیلوں کے شوقین ہیں تو اپنی پسندیدہ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو یاد رکھنے کی کوشش کریں۔ ایک بارجب آپ ان کو ذہن نشین کر لیں تو ان کے نام حروف تہجی کی ترتیب سے دہرائیں اور اس ترتیب میں کھلاڑیوں کی فہرست بنانے کی کوشش کریں۔‘‘
٭ ٹیکنالوجی کا ذہانت سے استعمال
سپر مارکیٹ سے خریدی جانے والی اشیا کی فہرست بنانے میں کوئی مضائقہ نہیں، نہ ہی کسی ایسی چیز کی تصویر اپنے فون میں محفوظ کرنا برا خیال ہے جو ہم نے کبھی نہ خریدی ہو۔ اگرچہ سیل فون اور اسی طرح کے دیگر آلات کا استعمال ہماری یادداشت کو کمزور کرتا ہے، لیکن ہم ٹیکنالوجی کو اپنے فائدے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ پروفیسر رچرڈ کے مطابق، ’’جب ہم سپر مارکیٹ جاتے ہیں تو پہلے یاد رکھنے کی کوشش کریں کہ ہمیں کیا کیا خریدنا ہے۔
جب ذہن میں آنے والی اشیا کی خریداری مکمل ہونے لگے تو فہرست پر نظر ڈالیں کہ کچھ رہ تو نہیں گیا جو آپ بھول رہے ہیں۔ نئی چیز کی خریداری کے وقت یہ یاد رکھنے کی کوشش کریں کہ جو چیز آپ خریدنا چاہ رہے ہیں وہ کیسی تھی۔ ایک بار جب آپ مطلوبہ شے کی دیکھ بھال کر لیں تو تصویر دیکھ کر تسلی کریں کہ آپ نے وہی لیا ہے نہ جو آپ نے سوچا تھا۔‘‘
اس مشق کا مطلب یہ ہے کہ کسی بھی چیز کو بھولنے سے بچنے کے لیے آپ یاد رکھنے کا ٹول نہیں بدلیں بلکہ پہلے دماغ کو استعمال کریں اور پھر بعد میں ایک بار پھر چیک کریں کہ آپ کہاں تک درست تھے۔ اس طرح رفتہ رفتہ اپ کا دماغ تیز ہوتا جائے گا۔‘
٭ سستانے کے لیے مختصرنیند لیں
کچھ لوگ کام کے دوران ایک وقفے میں قیلولہ (مختصر نیند) لیتے ہیں تاکہ تازہ دم ہو سکیں۔ اس پریکٹس پر بعض ماہرین اختلاف بھی رکھتے ہیں، تاہم ڈاکٹر رچرڈ کے مطابق یادداشت کو بہتر رکھنے میں مختصر جھپکی مدد دیتی ہے۔ پروفیسررچرڈ خود بھی قیلولہ کے عادی ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ نیند کی ایک جھپکی لینا معلومات کو جذب کرنے، انھیں یاد رکھنے والی میموری کو ’انکوڈ ‘ کرنے میں مدد کرتا ہے تاکہ بعد میں معلومات تک رسائی بآسانی ہو سکے۔
اس بات کی تصدیق کے لیے انھوں نے طالب علموں کے دو گروپس کو چنا۔ ایک گروپ کو کچھ سیکھنے کے عمل کے بعد قیلولہ لینے کی اجازت دی، جبکہ دوسرے کو اگلا ٹاسک دیا۔ اور پھر نتائج کے مطابق جس گروہ نے جھپکی لی تھی، اس نے بہت بہتر طریقے سے سیکھا۔ پروفیسر رچرڈ کے مطابق روزانہ دن کے درمیان میں 20 سے 40 منٹ تک سونے کی سفارش کی جاتی ہے۔ نیند کے اس مختصر دورانیے کے باعث آپ کی رات کی نیند میں خلل پڑ سکتا ہے اس لیے صبح الارم لگائیں، یا کسی کو جگانے کے لیے کہیں۔
٭ بہترین غذا کا انتخاب کریں
ہماری روزمرہ غذا بھی ذہنی و جسمانی صحت کو برقرار رکھنے یا خراب کرنے کی ذمہ دار ہو سکتی ہے۔ پروفیسر رچرڈ کے مطابق، ’’الٹرا پروسیسڈ فوڈز(ڈبہ بند غذائیں) اپنے اندر اضافی چکنائی، نمکیات رکھتی ہیں بلکہ ان کو محفوظ بنائے جانے کا عمل ان کے اندر غذائیت کو کم کر کے مضر صحت بنا دیتے ہیں۔
یہ غذائیں یادداشت کے لیے اچھی نہیں ہیں کیونکہ یہ رفتہ رفتہ یادداشت سے متعلق دماغ کے حصے میں خون کی گردش کو کم کرتی ہیں اور ساتھ ہی ہائی بلڈ پریشراور ذیابیطس سے متاثر کرنے کا سبب بن جاتی ہیں اور یہی تمام وجوہات ڈیمنشیا یعنی بھولنے کے مرض کا باعث بن سکتی ہیں۔‘‘
- Get link
- X
- Other Apps

Comments
Post a Comment
If you have any doubt please let me know